بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سول انتظامیہ کیساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مون سون کی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کو کافی نقصان پہنچا ہے جن میں جھل مگسی، قلات، خضدار،لسبیلہ اور دیگر علاقے شامل ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان صوبائی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔سیلابی ریلوں سے شاہراہوں اور پلوں کو کافی نقصان پہنچا۔ جن میں N-25 اورM-8 شدید متاثر ہوئیں اور کئی مقامات پر سڑکیں بہہ جانے سے مسافر ٹریفک میں پھنس گئے ہیں جن کی مدد کیلئے پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں بھرپور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی واٹرنگ پمپس اور ٹینکروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالا جارہا ہے۔ بولان،لسبیلہ،اوتھل اور جھل مگسی میں سیلابی پانی میں پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک فوج نے حب، لسبیلہ، اوتھل، زیروپوائنٹ اور دیودر میں فری میڈیکل کیمپس قائم کییجہا ں لوگوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی، خضدار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں 7.5ٹن سے زائد اشیاء خوردونوش، شیلٹرز اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں عوام اور سول انتظامیہ کی بھر پور معاونت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے