کراچی ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث سیسنا طیاروں کی فلائنگ معطل ہوگئی

کراچی: شہرِ قائد میں ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث سیسنا طیاروں کی فلائنگ معطل ہوگئی ہیں۔بارش کے باعث کراچی میں فلائنگ اسکولز مشکلات کا سامنا ہے. تمام فلائنگ اسکولز کے چھوٹے جہاز پارک کردیئے گئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے موسم کے دوران سیسنا سمیت دیگر چھوٹے طیاروں کو کپتانوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹس کو حد نگاہ میں کمی کے باعث مشکلات ہوتی ہے۔گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز 30 پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں جبکہ سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی تھیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر، ایئر سیال، ایئر بلو، امارات ، ایران ایئر ، گلف ایئر ، اتحاد اور سری لنکن ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے