ڈپٹی کمشنر خضدارکا دیگرسرکاری عملے کے ہمراہ ایم 8 شاہراہ کے سیلاب میں بہہ جانے والے حصے کا معائنہ

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے منگل کے روز خضدار میں ایم 8روڈ کے سیلاب میں بہہ جانے والے حصے کا معائنہ کیا۔بھلونک کے خطرناک پہاڑی موڑ سے روڈ کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس حصے کا بھی جائزہ لیا اور مختلف ماہرین سے تجاویز لیئے اور روڈ کو جلد از جلد عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی محکمہ ایم ایم ڈی کو فوری طور پر مشینری پہنچا کر روڈ سے پتھر اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی لوکل گورنمنٹ آفیسر عبدالقیوم عمرانی تحصیلدار حبیب گچکی سینئراسٹاف آفیسر ٹو ڈی سی مراد گزوزئی سمیت دیگرموجود تھے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ایم 8شاہراہ جوکہ خضدار کو رتوڈیرو سندھ سے ملانے والی شاہراہ ہے تاہم گزشب ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب سے شاہراہ کا بہت بڑا حصہ بہہ گیا ہے جس میں سب سے زیادہ بڑا نقصان بھلونک کے پھاڑی دشوار گزارایریا میں ہواہے۔یہ مشکل اور دشوار گزار راستہ ہے ایک طرف پہاڑی اور دوسری طرف گہرا پانی ہے اسی مقام سے قریباً دو سو میٹر کی حد تک روڈ مکمل صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔ابھی میں نے اس مقام کا خود معائنہ کیا جہاں پیدل چلنے کا راستہ تک بھی نہیں بچا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ میں این ایچ اے اور محکمہ ایم ایم ڈی بلوچستان سے رابطے میں ہوں جب کہ ہم پاک آرمی سے بھی مدد لیں گے کہ جتنی جلدی ہوسکتی ہے ایم 8روڈ کو آمد و رفت کے لئے عارضی طور پر بحال کیا جاسکے۔ بھلونک کے ایریا سے روڈ کا جوحصہ کٹ گیا ہے اس کو بنانے میں کافی مشکلات در پیش آسکتی ہیں جس کے لئے وقت درکار ہوگا اور بھاری مشینری کی ضرورت ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ شاہراہ نہ صرف سندھ و بلوچستان کو ملاتی ہے بلکہ خضدارضلع کی آبادی کا بڑاحصہ اسی روڈ سے سفر کرکے اپنے گھر اور علاقوں میں جاتے ہیں اور رسد پہنچاتے ہیں ان علاقوں میں کرخ مولہ اور مضافاتی علاقے شامل ہیں ان کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے