ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ کچھ دیر میں

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سنایا جائے والا فیصلہ اس بات کا تعین کرے گا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے نہیں؟ اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ فیصلہ پانچ بجکر 45 منٹ پر سنایا جائے گا جس کے بعد ہم نیوز نے عدالتی عملے کے حوالے سے کہا تھا کہ فیصلہ ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا۔

ڈیلی گرین گوادرنیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، قیدیوں کی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں جب کہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے سپریم کورٹ جانے والے مختلف راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ سرینا چوک کو بند کیے جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سپریم کورٹ کے باہر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے