ڈالر بے لگام، انٹر بینک میں مزید مہنگا،232 روپے 50 پیسے تک جا پہنچا

کراچی:ملک بھر میں سیاسی بحران کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر بے لگام ہو گیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی 2 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 232 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرایک روپیہ 51 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی نئی قیمت 229 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔
سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں رہا۔ ڈیمانڈ کے محاذ پر درآمد کنندگان نے روپے کی گراوٹ کے پیش نظر اپنے لیٹر آف کریڈٹ کو تیزی سے کھولنے کا راستہ اختیار کیا ہے، برآمد کنندگان بھی اپنی رقوم کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے بیرون ملک رقم بھیج رہے ہیں۔ حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے کہ برآمد کنندگان ادائیگیاں موصول ہونے کے فوراً بعد اپنی ڈالر کی آمدنی کو روپے میں تبدیل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے