پی ڈی ایم حکومت نے چار مہینے کے اندر عوام کا جینا دوبھر کردیاہے، مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے اتحاد کا مقصد جبر اور منافقت سے پاک سیاسی ماحول کی تشکیل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری رفاقت دائمی اور مستقل ہوگی البتہ پیش آمدہ معاملات کے بارے میں معاونت اس اصول پر مبنی ہوگی کہ نیکی اور تقوی کے کاموں میں باہمی تعاون کریں گے اور جہاں اس اصول کی نفی ہوتی ہو وہاں رفاقت تو قائم رہے گی البتہ معاونت نہیں ہوگی،انہوں نے قاسم خان سوری کی قیادت میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چار مہینے کے اندر عوام کا جینا دوبھر کردیاہے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہاکہ مولانا محمدخان شیرانی کی قیادت میں جے یو آئی پاکستان کے ساتھ اتحاد پی ٹی آئی کے اس دیرینہ آرزو کی تکمیل کے جانب ایک اہم قدم ہے کہ ملک کی سیاست میں شفاف کردار رکھنے والی جماعتوں اور شخصیات کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہیے اس لئے کہ خیر کی قوتوں کی تقسیم سے ہمیشہ شر کے علمبردار عناصر کو تقویت ملتی ہے،ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے