پرویز الٰہی حلف لینےگورنر ہاؤس پہنچ گئے، انٹری گیٹ مہمانوں کیلئے بند

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پرویز الٰہی حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچ گئے اس موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب کا انٹری گیٹ مہمانوں کے لیے بندکردیا گیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے، پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔ عدالت عظمیٰ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے