میرعبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچے کے علاج کی اپیل کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچے کے علاج کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچے کے علاج کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے محمد اسماعیل ولد غازی خان نامی بچے کی حکومتی اخراجات پر علاج کرانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج بچے کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی۔