میر عبدالقدوس بزنجو نے لسبیلہ میں سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے فضائی آپریشن کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوڑکی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے فضائی آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعے پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچائے،فضائی آپریشن کے آغاز تک متاثرہ افراد کو کشتیوں کے زریعہ خوراک اور پانی پہنچانے کے خصوصی اقدامات کی جائیں جائیں،دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن کا آغاز ممکن نہیں موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے