لسبیلہ، 450 سے زائد افراد سیلابی ریلوں میں پھنس گئے، 50 افراد ریسکیو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورگردونواح میں 450سے زائد افراد سیلابی ریلوں میں پھنس گئے جن میں سے 50افراد کو ریسکیو کرلیاگیاہے جبکہ دیگر کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق لسبیلہ میں 26، اوتھل میں 70، والپت ڈیم کے قریب300،آرسی ڈی شاہراہ پر25جبکہ لسبیلہ بازار کے قریب50افراد پھنس گئے ہیں جن کو ریسکیو کیلئے پی ڈی ایم اے ٹیمیں کام کررہی ہے۔ریسیکیو ٹیمیں لسبیلہ میں سیلابی ریلوں میں پھنسے افراد کوبچانے کیلئے مصروف عمل ہیں،50سے زائد خواتین بچوں اور دیگر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں سے لسبیلہ اور حب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر 20سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،امدادی ٹیموں نے اب تک 50سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاہے جن میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل ہیں،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصر نے اس عزم کااظہار کیاکہ اس مشکل صورتحال میں پی ڈی ایم اے عوام کومکمل ریلیف فراہم کرے گی،امدادی ٹیمیں جگہ جگہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے