عمران خان کو لگام ڈالنی ہوگی پورے نظام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،سردار یعقوب

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے عمراان خان کو لگام ڈالنی ہوگی ورنہ انکی اناڑی پن سیاست سے پورے نظام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ لارجر بنچ کا ہمارا مطالبہ مسترد ہو جا ئے گاانہوں نیکہا کہ حکومت میں شامل تیرہ جماعتوں پر مشتمل حکومت نے مشترکہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کر رکھی تھی جس پرغورقومی مفاد میں ضروری تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ملک میں عدل و انصاف کی بالادستی کیلئے استدعاکی تھی کہ 3جج نہیں فل کورٹ سنے، فل کورٹ نہ بنایاگیا تو ہم بھی عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کردینگے اس بنچ کا دیا جانے والا فیصلہ ایک جانبدارانہ فیصلہ تصور کیا جائے گا۔ تین ججوں کے ماضی میں فیصلوں کی وجہ سے ان کے ذہنی میلان کا اندازہ لگ رہا تھا۔حکومت چاہتی ہے کہ اس میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے، ایسی کوئی مداخلت جو حکومتی عمل اور سرکار کے عمل کو متاثر کرے، اس سے ہر کوئی اجتناب کرے، ورنہ ہم حکومت، وزیراعظم، پارلیمنٹ کو یہ تجویز دیں گے کہ اس حوالے سے بھی اصلاحات پر مبنی از سر نو قانون سازی کی جائے۔ایسی قانون سازی جس میں قوم، عدلیہ اور انکے فیصلوں پر اعتماد کرسکے، اور ان کے فیصلے ملک کے سیاسی و معاشی استحکام کا ذریعہ اور عوام کے اطمینان کا سبب بنیں، اب ہم اس طرف متوجہ ہیں کہ آنے والے وقتوں میں بہت جلد اصلاحات کی منزل بھی حاصل کریں لینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے