عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے، عفت عمر

سینئر اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس میں حکومتی اتحادی کے فل کورٹ کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے، بھئی آپ کی جانبداری ریجیکٹڈ ہے۔
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے، خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے