سندھ و بلوچستان کے مواصلات کا ذریعہ، بھلونک کے پہاڑی گھاٹی سے روڈ کا بہت بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ایم 8روڈ سیلابی پانی میں بہہ گیا، ایم8شاہراہ سی پیک کا حصہ اور سندھ و بلوچستان کے مواصلات کا ذریعہ، بھلونک کے پہاڑی گھاٹی سے روڈ کا بہت بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ کو بنانے میں ایک ہفتے سے زیادہ لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ شمار کی جانے والی شاہراہ ایم 8روڈ جو کہ بلوچستان اور سندھ کو ملاتی ہے خضدار کو رتوڈیرو اور سکھر سے لنک کرتی ہے مون سون کی تیز ترین بار ش اور سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے۔ ایم 8شاہراہ کے مختلف پل اور حصے ٹو ٹ گئے ہیں تاہم خضدار اور سب تحصیل کرخ کے درمیان واقعہ بھلونک کے ایریا میں جوپہاڑی گزرگاہ ہے وہاں سے روڈ کے قریباًدو سو میٹر پانی میں بہہ گیا ہے، جس کے باعث پیدل بھی چلنا مشکل ہوگیا ہے، روڈ ٹوٹ جانے سے نہ صرف سندھ و بلوچستان کے مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے ہیں بلکہ خضدار کے علاقے کرخ بھلونک مولہ اور قرب و جوار کے علاقے کے عوام کی رسد بھی ناممکن بن گیا ہے۔ علاقے میں راشن اور خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے جب کہ مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔