دریائے چناب میں طغیانی، سیلاب کا الرٹ جاری
دریائے چناب (ڈیلی گرین گوادر) دریائے چناب میں خانکی کے مقام پرسیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کا اخراج ایک لاکھ54ہزار890 کیوسک ہے۔یہ سطح حافظ آباد کے علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ملحقہ اضلاع کو تیاری مکمل رکھنےا ور ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔