بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری 500 سے زائد افراد پھنس گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری قلعہ سیف اللہ میں ایک شخص اموات کی تعداد 105ہوگئی، لسبیلہ میں 500سے زائد افراد پھنس گئے گنداوا میں اربن فلڈنگ،ریکسیکو آپریشن کے لئے ہیلی کاپٹر خضدار پہنچ گئے، محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو قلعہ سیف اللہ میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 105ہوگئی ہے جبکہ 6068مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے رپورٹ کے مطابق منگل کو لسبیلہ میں سیلابی ریلوں کے باعث اوتھل میں لنڈا پل جبکہ حب میں گندمی پل تباہ ہوگئے جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی رپورٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 500سے زائد افراد کے مختلف مقامات پر پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں این ڈی ایم اے کی جانب سے پھنسے لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف کا سامان فراہم کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر اور 400پیکٹ راشن بھجوا دئیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق ضلع جھل مگسی میں گنداوا شہر، گوٹھ خدابخش، گوٹھ شربت خان لاشاری اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوگئی تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں رپورٹ کے مطابق جھل مگسی، خضدار اور لسبیلہ کے لئے راشن پیکٹ سمیت دیگر سامان روانہ کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے