الیکشن کمیشن عملے کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے، فیاض حسین مراد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے عملے کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ اسٹاف کی ٹریننگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں الیکشن کمیشن اسٹاف کی کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ اسٹاف کی بروقت ٹریننگ نہ صرف دفتری امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ الیکشن کے دوران بھی انکی صلاحیتوں کو بروکار لایا جائیگا۔ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد اور الیکشن آفیسر محمود رحیم نے سٹاف کی چار روزہ ٹریننگ کا باقائدہ آغاز کیا۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) بلوچستان عبدالواحد نے بھی شرکت کی اور شرکا کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے