وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر فل کورٹ تشکیل نہ دیا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے : رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر فل کورٹ تشکیل نہ دیا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 2015 میں بھی 8 ججز نے پارٹی سربراہ سےمتعلق فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر فل کورٹ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، فل کورٹ نہیں بنتا تو حمزہ شہباز بھی اس کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھاکہ 2015 میں 5 جج صاحبان کے بینچ نےکہا تھا پارٹی کا ستون پارٹی ہیڈ ہوتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 7 صدور آج پیش ہوئے، انہوں نے کہا آئین کی ایسی تشریح کردی گئی ہے جو سمجھ سےبالاترہے۔ان کا کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے گئے تھے، اس کافیصلہ آناباقی ہے۔