مانسہرہ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیاح قتل

مانسہرہ میں سرال گلی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سیاح کو قتل کردیا۔ سرال گلی میں ڈاکوؤں نے سیاحوں سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق ہوگیا جبکہ تشدد سے 2 سیاح زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان سیاحوں اور گھوڑے والوں سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے