فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں آٹھ سال کی تاخیر انصاف پر سوالیہ نشان ہے، مولانا عبد الواسع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع نے صوبائی مجلس عمومی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں آٹھ سال کی تاخیر انصاف پر سوالیہ نشان ہے، گزشتہ چار سال میں ون وے احتساب کے نام پر بدترین انتقام ہوا، ملک کو اصلاحات کی جانب لے جانا چاہتے ہیں، رکاوٹوں اور بحرانوں سے تحریکات جنم لیتی ہیں، افراد کی خواہش پر ملک کی قربانی نہیں دی جاسکتی، جمہوری جماعتیں ملک کی بقاء اور مستقبل کی جنگ لڑرہی ہیں، سیاسی اور قانونی میدان میں ملک کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں، سیاست سے غیر ضروری عنصر کا خاتمہ ضروری ہے، گالم گلوچ اور بدتہذیبی کو سیاست کہنا سیاست کی توہین ہے،موجودہ نازک صورتحال میں جمعیت علماء اسلام کی تحریک کا تسلسل برقرار ہے، قائد جمعیت کے بیانئے کی تکمیل کے لیے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں، پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن کے بیانیہ اور مؤقف پاکستان کے بچاؤ اور قوم کی خواہش پر مبنی ہے ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے جس تہذیب کا مظاہرہ کیا پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ اس پر بجا طور پر فخر کرے گی، انہوں نے کہا پڑوسی ملک افغانستان میں داڑھی اور پگڑی والوں ناٹو جیسیاستعمار کو شکست دیتے ہوئے جانوں کی قربانیاں دیں، بچے یتیم ہوئے، خواتین بیوہ ہوگئیں مگرجمعیت علماء اسلام کے پرعزم کارکنوں نے بغیر خون ریزی کے پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے استعمار کے ایجنٹ کے خطرناک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے جمعیت علما اسلام صوبہ بھر کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ سیاسی صورتحال کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ وفساد برپا کرکے ملک کو مزید ناقابل تلافی نقصان مزید پہنچارہے ہیں، پہلے سے ملک کو کھوکھلا کر گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کو اپنی پسند کی عدالت چاہیئے،۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا موقف ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے، آٹھ سال سے کیوں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں، اور ملک کو تباہ وبرباد کرنے والوں کا کھڑا احتساب ہونا چاہیے آئین کے مطابق انہیں سزائیں دینی چاہیں، گزشتہ چار سال میں جو بدترین کرپشن ہوئی ہے قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے۔ معاشی سرنگیں بچھاکر ملک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھنے والوں کو پناہ دینے والے عوامی انقلاب کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے