سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر سے گریز کیا جائے، کمشنر قلات ڈویژن

قلات (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کی جانب سے تمام ٹرانسپوٹرز، پرائیویٹ گاڑی مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔ ضلع لسبیلہ میں بیلہ کراس اور حب چوکی میں لْنڈاپل کو سیلابی ریلوں سے نقصان پہنچا ہے اور ہر قسم کے ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے معطل ہیں۔ متعلقہ حکام پلوں کی مرمت میں مصروف ہیں، امید ہے آئندہ دس بارہ گھنٹوں میں پلوں کی مرمت کرکے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا، پلوں کی مرمت کے بعد ٹریفک کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر تمام ٹرانسپورٹ حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے