خضدار ، آڑینجی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)آڑینجی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق وڈھ کے دور دراز علاقہ آڑینجی زامبوری میں گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو بچے فاطمہ دختر انیس الرحمان اور مجیب الرحمان ولد انیس الرحمن جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بہن بھائی تھے۔ لیویز فورس موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے