بی اے پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر عبدالقدوس بزنجو نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں بی اے پی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے