کوہلومیں موسلادھار بارشیں،کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں گزشتہ شب سے موسلادھار جاری بارش سے ضلع کے نواحی علاقے ماوند کے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے کی زد میں آکر سوناری کے مقام پر کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ کا جزوی طور پر بحال ہونے والا حصہ ایک بار پھر سے بہہ گئی ہے جس کی وجہ سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے قومی شاہراہ میں پھنسے کیڈ ٹ کالج کوہلو کے کیڈ ٹس کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال نہیں ہوسکا ہے واضع رہے قومی شاہراہ کے اس حصے کو اب تک پانچ مرتبہ سیلابی ریلے میں بہہ چکا ہے ناقص انتظامات کی وجہ سے ضلع میں سفر کرنے والے مسافروں کو سڑک کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا معمول بن گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے