کامریڈ طاہر خان ہزارہ انتقال کرگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کامریڈ طاہر خان ہزارہ انتقال کرگئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سماجی کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے طاہر خان ہزارہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نوجوانی میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز نیشنل عوامی پارٹی سے کیا۔ جب نیپ پر پابندی لگی تو انہوں نے ہزارہ پروگریسیو فورم کی بنیاد رکھی اور اسی پلٹ فارم سے ہزارہ قوم کو سوشلسٹ اور مارکسی نظریات اور جہدوجہد کی جانب مائل کرتے رہے۔ آپ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک مقبول لیڈر تھے اور بلوچ، پشتون، سندھی اور دوسرے تمام محکوم اقوام کے اتحاد و یگانگت پر یقین رکھتے تھے۔ آپ کا مقصد ہزارہ سمیت محکوم اقوام کو مشترکہ جہدجہد کی طرف لانا تھا۔آپ بلوچستان کے سیاسی جہدوجہد میں ایک نا پر کرنے والی خلاء کو چھوڑ کر چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے