تھرپارکرمیں گزشتہ رات سے جاری بارش نے تباہی مچا دی

تھرپارکر (ڈیلی گرین گوادر) تھرپارکر میں ہونے والی بارش نے علاقہ مکینوں کو نکل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش اب تک جاری ہے۔ اسلامکوٹ، ننگرپارکر،چھاچھرو،چیلھار،ڈاہلی اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحصیل اسلامکوٹ میں گزشتہ رات سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارشوں سے شہر کے نشیبی علاقوں، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں کچے مکانات گرگئے اور علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلامکوٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور ٹاﺅن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر ڈوب گیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلامکوٹ میں 213ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے تھر میں رین ایمرجنسی کےلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے