بلوچستان کے ہرمسئلے کوحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ، شاہ زین بگٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے سابق حکمرانوں نے ملک کو دیوالہ بنادیا تھا بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو جمہوری وطن پارٹی مرکزی نائب صدر اللہ وطن دوست سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں گے جہاں ضرورت پڑی وزیراعظم سے ملاقا ت کرکے بلوچستان کے ہر مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کا افتتاح کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں وزیراعظم نے ڈیڑھ برس کا مہلت دی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے توقع ہے کہ مقررہ وقت پر یہ منصوبہ مکمل ہوگا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے بتایا کہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی دو روزہ دورے پر اسلام آباد سے ڈیرہ بگٹی پہنچیں گے جہاں وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل کرنے کیلئے وزیراعظم سمیت ہرفورم پر اس کیلئے بہتر آواز اٹھائیں گے۔