گڈانی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ خواتین بچوں سمیت 13 افراد زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)گڈانی موڑ کے قریب کار اور ویگن کے درمیان تصادم خواتین بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گڈانی موڑ کے مقام پر بیلہ سے کراچی جانے والی منی ویگن اور گاڑی کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں محمد حنیف ولد صالح محمد قوم شاہوک سکنہ وندر،حمو ولد شمبے قوم نوہانی بلوچ سکنہ قلاتی گوٹھ وندر، اللّٰہ گل ولد حاجی فضل محمد قوم اچکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ، قادر حیات ولد حیات سکنہ بیلہ، صادق ولد محمد خان قوم پٹھان سکنہ کلی آباد وندر، کریمہ زوجہ شاہد سکنہ وندر، رمیز ولد فیصل سکنہ وندر، نسیمہ ذوجہ سخی سکنہ وندر، عبدالمالی ولد عبد الکریم سیریز زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے