ڈیرہ بگٹی ، سیلابی ریلے میں ڈوب کرخاتون جاں بحق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر خاتون جاں بحق صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی، محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں اب تک بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 57ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 6063مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2536مکمل جبکہ 1417جزوی طور پر متاثر ہیں۔دریں اثناء پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارکھان، حب /لسبیلہ، سبی، کچھی، جعفر آباد، جھل مگسی، خضدار، قلات، کوہلو، لورالائی، موسیٰ خیل، نصیر آباد، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں آج اتوار سے منگل تک شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے بعد متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے الرٹ میں تمام متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے