پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ کی پرواز ٹھوس جواز پیش کئے بغیر منسوخ کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ کی پرواز ٹھوس جواز پیش کئے بغیر منسوخ کردی مسافروں کا احتجاج مذاکرات کے بعد آج خصوصی پرواز کے ذریعے مسافروں کو کوئٹہ پہنچایا جائیگا، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 310نے ہفتہ کو دن دو بجے کوئٹہ آنا تھا تاہم مسافروں کو پہلے اطلاع دی گئی کہ پرواز چار بجے کوئٹہ جائیگی جب مسافر ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں انتظار کروانے کے بعد بتایا کہ کوئٹہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے مسافر گھروں کو چلے جائیں پی آئی اے حکام کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا کہ وہ دو روز بعد جانے والی پرواز کا انتظار کریں ساتھ ہی اس پرواز میں بھی سیٹیں موجود نہیں ہیں جس پر مسافروں نے ایئر پورٹ پرشدید احتجاج کیا مسافروں کا کہنا تھاکہ پی آئی اے حکام کی رویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے بعدازاں پی آئی اے حکام کی جانب سے مسافروں کو رات ہوٹل میں ٹھہرانے اور آج اتوار کی صبح خصوصی پرواز کوئٹہ روانہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجا ج ختم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے