وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا، بی اے پی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر منظوراحمد کاکڑ کو جنرل سیکرٹری، نصیب اللہ بازئی کو سینئر نائب صدر، میر سرفراز بگٹی،نوابزادہ خالد مگسی، کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی، شعیب نوشیروانی، ظہور احمد بلیدی، ڈاکٹر نواز ناصر، میر عاصم کرد گیلو، میر عبدالرؤف رند کو نائب صدور، ملک خدابخش لانگو کو مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری جنرل، سید حسنین ہاشمی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،روز جان کو سیکرٹری فنانس،سردارمحمد صالح بھوتانی کو صوبائی صدر، حاجی نور محمد دمڑ کو صوبائی جنرل سیکرٹری، میر صادق سنجرانی، سینیٹر منظور کاکڑ، میر جان محمد جمالی، سینیٹر سعید احمد ہاشمی، سردار صالح محمد بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی، جام کمال خان،زبیدہ جلال، نور محمد دمڑ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی کو کو ر کمیٹی کے ممبران منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے