سیاستدانوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،سردار محمدصالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی سینئر وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ سیاستدانوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ملک کی موجودہ سیاسی و معاشرتی حالات کسی طور پر ٹھکراؤ کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔ ہمیں برداشت کی پالیسی کو اپناتے ھوے ملک اور قوم کی بہتری کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا غربت سنگین حد تک بڑھتی جا رہی ہے اس وقت قوم کو ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اور ایسے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو جمہوری نظم و نسق پر منڈلاتے ہوئے خطرات پر تشویش ہے اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے ازالہ کے لئے نہ صرف ہرسیاسی جماعت کو بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں اور آپس کے بیمعنی لڑائی سے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہو گے, سوائے اس کے کہ قوم میں انتشار کی کیفیت کو تقویت ملے گی اور قوم مزید فرقہ واریت, لسانیت گروہی اور لاقانونیت جیسے معاملات میں پڑ جائے گی اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک اور صوبے میں ہر اس مثبت سوچ کے ساتھ چلنے کو تیار ہے جو عوام کی بھلائی اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے لیے یہ ایک اہم گھڑی ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قوم فیصلہ ساز موڑ پر کھڑی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی صیع خطوط پر عملی جدوجہد کے ذریعے صوبے کے عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کے وعدے پر پابند ہے اور ہمارا طرز عمل بتائے گا کہ ہماری پارٹی باتوں سے زیادہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے