دوست محمد مزاری کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ، حمزہ شہباز کی عبوری وزیراعلیٰ کی حیثیت بحال
پاکستان کی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو 25 جولائی تک مکمل اختیارات کے استعمال سے روکتے ہوئے ان کی عبوری حیثیت بحال کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی جمعے کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی کے وقت دی گئی رولنگ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 25 جولائی کو فریقین سے تحریری جواب طلب کیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔