الیکشن سے متعلق فوج سے مذاکرات کی خبریں بالکل غلط ہیں،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن سے متعلق فوج کے مذاکرات کے حوالے سے خبروں کو مسترد کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے مذاکرات کے حوالے سے خبریں بالکل غلط ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنے معاملات خود نمٹائیں۔ خدارا فوج کوسیاسی معاملات سے باہررکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے