ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 228روپے کا ہوگیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ڈالر کی اونچی اڑان جاری، مزید ایک روپے 19 پیسے مہنگا ہوکر 228 روپے کا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 19پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد آج ڈالر228 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے