وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں بلو چستان عوامی پارٹی متحدہ ہے،نور محمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری وسینئر صوبائی وزیر منصوبہ بند ی وترقیات نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آنے والی پارلیمنٹ کو اپنی مددت پوری کر نی چاہیے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں بلو چستان عوامی پارٹی متحدہ ہے،پارٹی میں موجود چند افراد ذاتی اختلافات رکھتے ہوں گے البتہ پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بند ی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایڈوکیٹ حضرت علی کاکڑ کی اپنی سا تھیوں سمیت بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ میں پارٹی میں بطور ذمہ دار شخص کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہا ہوں پارٹی نے اپنی تین سالہ مدت میں جو کا م کئے ہیں جو ما ضی میں اقتدارمیں آنے ولی کسی جماعت نے بھی نہیں کئے، انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں سے گلہ ہے کہ وہ ان پڑھ قیادت کی پیچھے جا تے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام صوبے کی تر قی کی خاطر بلو چستان عوامی پارٹی کا انتخاب کرے بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر ایڈوکیٹ حضرت علی کاکڑ کو مبارکباد پیش کر تاہوں۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رکن ایڈوکیٹ حضرت علی کاکڑ نے پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر تے ہوئے سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی کا ردگی سے متاثرہو کر بی اے پی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہاکہ جو لوگ ملک و صوبے کی تر قی چاہتے ہیں وہ بلو چستان عوامی پارٹی کا انتخاب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے