عدالت نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل شبیر نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے اور طلبی پر ہی پولیس اندر جا سکے گی۔واضح رہے کہ پولیس کو پنجاب اسمبلی میں روکنے کے لیے اسپیکر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔