وڈھ ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے سراچو کے رہائشی عبدالنبی ولد علی جان اور نزیر احمد ولد نور محمد اقوام شیخ مینگل گھر سے وڈھ بازار آرہے تھے کہ قومی شاہراہ وڈھ بازار کے قریب مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا وڈھ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے عبدالنبی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ساتھی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے