مستونگ آب نوشی کے اسکیمات کیلئے خطیررقم مختص کردی ہیں، نواب محمد اسلم رئیسانی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ مستونگ کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جاری اسکیمات کو بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ آفیسران اقدامات اٹھائیں۔مستونگ سٹی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں عوام کی سہولت کیلئے کوشش کررہیہیں اور ہسپتال میں پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ٹراما سینٹر تعمیر کیاجائیگا۔ضلع میں تعلیم اور تعلیمی اداروں شعبہ صحت کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوام کو درپیش پینے کی پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے آب نوشی کے اسکیمات کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہیں،جس کے تکمیل سے عوامی مسائل میں واضع کمی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدایوب اچکزئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ندیم شاہ بخاری،اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ، ایکس ای این پی ایچ ای آغاعارف شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، سی ای او شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل،چیف آفیسر حاجی عبدالخالق شاہوانی،کے علاؤہ نوابزادہ رئیس خان رئیسانی،حاجی میرمحمدانور شاہوانی،ایس ڈی او پی ٹی سی ایل حاجی خورشید لہڑی، سوئی گیس آفیسر اغاعطاللہ شاہ،سردار بشیرمحمدشہی و دیگر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ دورہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے موقع پر سی سی او ڈاکٹر سعیدمیروانی نے بھی انہیں تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کی،مختلف محکموں کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کیا، قبل ازیں انھوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ بھی کیا،انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی 70 فیصد فنڈز پینے کی پانی کیلئے رکھاہے میرا کوشش ہے اور متعلقہ لوگوں کو کہاہے کہ اس کو سولرآئز کرکے واپڈا سے جان خلاصی کرے، مستونگ ٹاون کیلئے چار کروڑ کی رقم رکھی ہے جوپینے کے پانی کے پرانی پائپ لائینوں کی جگہ نئے سرے سے پائپ لائیں بچائی جائے گی،اسی لئے اج کے میٹنگ میں وہ تمام محکموں کے آفیسران موجود جن کے روڈ کے کنارے ٹیلی فون تاریں گیس پائپس و دیگر تنصیبات اتے ہیں تاکہ انہیں بھی اس امپروومنٹ کے کام میں شامل کریں،انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامی افیسراں کی فرائض منصبی میں یہ شامل ہے کہ وہ امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، ڈی سی ہو ایس پی ہو وہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ حالات خراب ہے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے ہماری پوری تعاون انکے ساتھ ہیں کہ وہ مستونگ کو امن کا گہوارہ بنائے،اور ہم نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے بھی بات کی اور ڈی سی کو بھی کہاکہ وہ منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی کیلئے پورانا ڈگری کالج میں سینٹر قائم کریں، کیونکہ منشیات کی لعنت کی وجہ سے ہمارے پیارے نوجوانوں کی زندگی تباہ ہورہی ہیں، انہیں معاشرے کا باعزت شہری بنانے کیلئے سینٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایاجائیگا،انھوں نے کہاکہ منشیات کو ضلع میں کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے، اسی لئے ہماری کوشش ہیکہ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس اور تعلیمی ادارے بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان طبقہ سماجی برائیوں سے دور ہو،انھوں نے کہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں لوگوں کیلئے مزید بہتری لانے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور ہسپتال میں 15 کروڑ روپے کی رقم سے ٹراما سینٹر کی تعمیر کی جائی گی،سٹی اسکین بھی لگارہے ہیں اور ہسپتال میں نرسنگ کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کرنے پر کام ہورہاہیں،اور اوپی ڈی بھی الگ کررہے ہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ ایڈکواٹر ہسپتال کومدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر بنانے کیلئے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور متعلقہ حکام سے بات چیت بھی جاری ہیں،اور ایک اور مستونگ میں لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بنانے کا منصوبہ میں آخری مراحل میں ہیایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ضلع میں خالی آسامیوں کو صرف اور صرف میرٹ ہی کی بنیاد پر پرکی جائیکسی قسم کا سفارش ناقابل قبول ہیں،انھوں نے کہا کہ سراوان یونیورسٹی کیلئے بھی بدوزئی قبا ئل نے 50 ایکڑ زمین ہمیں دی ہیں، اور یونیورسٹی کا جو باؤلا ہے اسمبلی میں جمع کرا لیا ہے اور لاڈیپارمنٹ بیجاہواہے۔۔انھوں نھ کہاکہ ہمارا یہ خوائش ہیکہ اپنے علاقے میں اور پورے بلوچستان میں لوگوں کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھا سکتے ہے اور جو بھی وسائل ملتے ہیں ہم ضرور خدمت کرینگے، انھوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے روڈ کا ایک اہم منصوبہ جو ڈی سی ہاوس کے سامنے سے شروع شیرین آباد سے گزر شیخ واصل سھ منسلک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کو پی سی ون بنانے کی ہدایت کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے