شہبازشریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

بنوں (ڈیلی گرین گوادر) سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، عمران خان اپنی حدود میں رہیں، ان کی اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ذریعے لوگوں پر جھوٹے کیسز کیے گئے، ہم نے جو کہا تھا اس کے مطابق نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوئی تو انتشار پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہمارے مدارس میں دینی تعلیم دی جاتی ہے، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ پاکستان کے لیے ناگزیر تھا، ہم نے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے سزائیں کاٹیں، ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی ہو رہی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے مہنگائی کا احساس ہے، عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے