بلو چستان کے مختلف اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بلو چستان کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ خضدار 30،بارکھان 05، ژوب1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بارکھان، قلات، خضدار، موسی ٰ خیل، شیرانی، زیارت، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، بولان، کوہلو، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے