بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح3.26 فیصد ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح3.26فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائرس کے16نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35706ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد75ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے شکار 8مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35253ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے491ٹیسٹ کئے گئے جن میں 16افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ110افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے