بلوچستان کابینہ اورپارلیمانی سیکرٹریوں کے محکموں میں رد و بدل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے محکموں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے محکموں تبدیلیوں کے بعد صوبائی وزیر مبین خلجی سے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لے کر انہیں محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کا قلمدان تفویض کردیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر توانائی میر نعمت اللہ زہری کی جگہ عمر جمالی کو محکمہ توانائی کا صوبائی مشیر بنا دیا گیا جب کہ پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند سے محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ اطلاعات کی ذمے داریاں واپس لے کر انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے تفویض کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ملک نعیم بازئی کو پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جب کہ پارلیمانی سیکرٹری براۓ قانون ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران سے محکمہ خزانہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے