پاکستانی پاسپورٹ بدستور کمزور ترین درجے میں چوتھے نمبر پر ہے، عالمی رینکنگ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) دنیا بھر میں طاقت ور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک کا اعزاز جاپان نے اپنے نام کرلیا ہے جب کہ کم زور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جس سے صرف دو نمبر اوپر پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ بدستور 109 ویں نمبر پر ہے۔ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جب کہ اس کے بعد کمزور ترین پاسپورٹ میں بالترتیب عراق، شام اور پاکستان ہیں۔

کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک کے پاسپورٹ پر صرف 26 سے 32 ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی ہے۔طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست میں جاپان نے سنگاپور کو ٹف مقابلے کے بعد پیچھے چھوڑ دیا اور اوّل نمبر پر تن تنہا براجمان ہے جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سنگاپور اور جاپان نے مشترکہ طور پر حاصل کیا تھا۔اسی طرح دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ جرمنی اور اسپین تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کا نمبر 87 واں ہے۔

اس درجہ بندی کے تحت جاپانی ویزے پر 191 جب کہ سنگاپور کے وزیرے پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ پر 189 ممالک نے ویزہ فری پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسی طرح چوتھے نمبر پر اٹلی، فن لینڈ اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ یہ فہرست دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی جاتی ہے اور اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہوتے ہیں جن میں امن و امان، معیشت اور سیاسی کشمکش شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے