رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعرات 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
توہین عدالت سے متعلق ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مداخلت پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے بھی درخواست دائر کی تھی، جو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔