بلوچستان میں بارشوں کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 90جبکہ زخمیوں کی تعداد 63

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید دو افراد جاں بحق اموات کی تعداد 90جبکہ زخمیوں کی تعداد 63ہوگئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بدھ کو کوئٹہ میں بارشوں کے باعث نوحصار میں واقعہ کلی باغزئی کلی اکبر میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا اسی طرح جعفرآباد کی تحصیل جھٹ پٹ میں دیوار گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک 90افراد جاں بحق جبکہ 63زخمی ہوئے ہیں بارشوں کے باعث 3953گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپ قائم کرکے وہاں پانی، صحت اور رہائش کی عارضی سہولیات مہیا کردی گئی ہیں ساتھ ہی کوئٹہ، قمر دین کاریز ژوب سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیارت میں 23، پشین میں 16، مسلم باغ اور مستونگ میں 06،ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بارکھان، قلات، خضدار، موسی ٰ خیل، شیرانی، زیارت، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، بولان، کوہلو، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے