کراچی جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد خاتون کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

کراچی میں سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد خاتون کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگاکر قتل کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی اور مقتولہ خاتون کی شناخت 26سالہ رعنا کے نام سے ہوئی۔مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر آیا تو بیوی کی پھندا لگی لاش دیکھی، نامعلوم ملزمان اس کی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ آبائی گاؤں سے لاش وصول کرنے کے لیے آرہے ہیں اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے