ڈیرہ اللہ یار میں مبینہ پولیس مقابلا ایک ڈاکو جاں بحق پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں مبینہ پولیس مقابلا ایک ڈاکو جاں بحق پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی کے مطابق تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود سہنی پور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد مقامی دیہاتی سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ فوری اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر مسلح ملزمان کا تعاقب کیا توکچی بند کے قریب پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے باعث ایک مبینہ ڈاکو جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت خلیل ولد تیور کے نام سے ہوئی تاہم مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہزار خان اور مقامی دیہاتی سکندر مگسی زخمی ہوگئے پولیس نے جاں بحق ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے