پنجگور،طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے روز بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں سینکڑوں متاثرین میں ٹینٹ اور دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئیں برگیڈئیر عثمان فاروقی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی ایس پی پولیس عنایت بنگلزئی چیف آفیسر شجاع بلوچ اے سی امجد حسین سومرو بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر نثاراحمد شکیل احمد نوراحمد بلوچ اور پیپلزپارٹی کے آغا شاہ حسین جے یوآئی کے امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی مینگل کے میر نذیراحمد بلوچ حق دو تحریک کے ملا فرہاد جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ نے بھی متاثرہ علاقوں میں گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا جبکہ سیلاب میں جان بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ بھی مری آباد میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک رہا جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے پنجگور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار سے زائد مکانات اور چاردیواریاں گر کر صحفہ ہستی سے مٹ گئے اور کجھور کپاس اور انگور تربوزہ کی اربوں روپے کی فصلات بھی جو تیاری کے آخری مراحل میں تھے تباہ ہوگئے اسی طرح بارانی بندات بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے