سنی میں 4.5 بلین روپے کی لاگت سے گھربا ڈیم بن رہاہے،میر یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خضدار ٹاؤن کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنی میں 4.5 بلین روپے کی لاگت سے گھربا ڈیم بن رہاہے جس کا ٹھیکہ ایوارڈ ایک شہرت یافتہ کنسٹرکشن کمپنی کو ہوچکا ہے گھربا ڈیم کی پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش 34536 ایکڑ فٹ ہوگی جس کے پانی ترسیل کے چینلز 20 کلومیٹرز پر مشتمل ہونگے اور پورے سٹی کو اس سے فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ یہ جھالاوان میں آبی ذخائر کا سب سے بڑا مرکز ثابت ہوگاخضدار شہر کے نبض پر ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا آبی ذخائر کا منصوبہ بننے جارہاہے انہوں نے کہا کہ خضدار میں ایسے دیرپا منصوبے لائے ہیں کہ جس کا فائدہ نسلوں تک کو ہوگا پانی کی کمی کا مسئلہ حل اور زراعت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے آج یہاں اپنی گفتگو میں بتایا کہ گھربا سنی میں ساڑھے چار ارب روپے کا ڈیم بن رہاہے جس کا ٹینڈر ایوارڈ مکمل ہوچکا ہے۔ خضدار شہر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو اپنی ذاتی دلچسپی سے بجٹ میں شامل کروایا میریونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جو وعدے عوام سے کیئے تھے ان کی تکمیل ہورہی ہے اور تاریخ میں پہلی بار اس بڑے پیمانے پر عوام کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیم مختص کئے گئے ہیں۔ خضدار: ہم نے وعدوں کی ایک اور تکمیل کردی جس کا فائدہ پورے ٹاؤن کو ہوگا۔ میریونس عزیز زہری نے کہا کہ جییوآئی سیاسی درسگاہ ہے, تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق خضدار میں تاریخی منصوبے لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں میں نے ایسے دیرپا منصوبے لائے ہیں کہ جس کا فائدہ نسلوں تک کو ہوگا۔خضدار کا پورا شہر اس گھربا ڈیم سے سیرآب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے