رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے : شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے